پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 40 ڈالر اضافے کے بعد بلند ترین سطح 2ہزار 254 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی
سونے کی عالمی اور مقامی سطح پر قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 40 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس سے نئی قیمت 2 ہزار 254 ڈالر کی سطح پر آگئی ۔
مقامی صرافہ بازاروں میں جمعہ کے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 800 روپے کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 2 لاکھ 34 ہزار 800 روپے ہو گئی جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 258 روپے اضافے کے بعد 201303روپے ہوگئی۔
سونے کی قیمتیں بڑھنے کے ساتھ ہی ملک میں چاندی کی قیمت میں بھی 20 روپے فی تولہ کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 2600 روپے ہو گئی۔
اسی طرح فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 17.15 روپے کے اضافے سے 2211.93روپے کی سطح پر آگیا۔
karachi
سونا
Gold prices
gold market
Gold rates Pakistan
Gold Rates 2024
مقبول ترین
Comments are closed on this story.