مہنگائی کی شرح میں کمی، ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری
مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی کے باوجود مرغی اور انڈے سمیت چاراشیایہ ضروریہ مزید بڑھ گئیں۔
ادارہ شماریات نے ہفتہ واراعداد و شمارجاری کردیئے ہیں۔ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں عشاریہ صفر نو فیصد کمی سے مجموعی شرح 29.41 ہو گئی ہے۔
ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.09 فیصد کی معمولی کمی، جبکہ مجموعی شرح 29.41 ہو گئی ۔
ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے برائلرمرغی 21 روپے 8 پیسے فی کلو اورانڈے 4 روپے 45 پیسےفی درجن مہنگے ہوئے، ایک ہفتے کے دوران 4 اشیاء ضروریہ مہنگی اور 18 سستی ہوئیں۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران ٹماٹر 12 روپے 69 پیسے فی کلو، لہسن 15 روپے 53 پیسے، پیاز 3 روپے 53 پیسے، دال چنا ایک روپے اڑتالیس پیسے، چینی 71 پیسے فی کلو سستی ہوئی، آٹے کا تھیلا 103 روپے پچاسی پیسے سستا ہوگیا۔
دال مسور، باسمتی چاول، دال مونگ، دال ماش بھی سستے ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔
ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے میں 29 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
Comments are closed on this story.