Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

خود کو اسلام آباد کا اعلیٰ افسر ظاہر کرنے والا ملزم قانون کی گرفت میں آگیا

ملزم کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ سبز منڈی میں مقدمہ درج
شائع 29 مارچ 2024 03:05pm

خود کو اسلام آباد کا اعلیٰ افسر ظاہر کرکے عوام اور افسران کو ماموں بنانے والا ملزم قانون کی گرفت میں آگیا، ملزم ضلعی افسران پرغیرقانونی کام کے لیے دباؤ بھی ڈالتا تھا، ملزم کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ سبز منڈی میں مقدمہ درج ہے۔

نقلی افسر کو اصلی افسران نے گرفتار کر لیا، خود کو اسلام آباد کا اعلی افسر ظاہر کرکے عوام اور افسران پر دباؤ ڈالنے واالے ملزم کے خلاف درجہ مقدمے کے متن کے مطابق ملزم ڈی آئی جی پولیس بن کر کبھی کیبنٹ ڈویژن آفیسر بن کر کال کرتا تھا۔

ملزم نے سوشل میڈیا پر پیج بھی بنا رکھا تھا جہاں وہ عوامی مسائل کا نوٹس لیتا تھا جبکہ ملزم مختلف ضلع کے افسران پر غیر قانونی کام کے لیے دباؤ بھی ڈالتا تھا۔

ملزم نے متعدد شہریوں کو نوکری دلانے کے عوض رشوت لینے کا بھی انکشاف کیا ہے جبکہ ملزم کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ سبز منڈی میں مقدمہ درج ہے۔

اسلام آباد

Arrested

fake officer

fake officer arrest