Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
10 Rajab 1446  

میانوالی: موٹرسائیکل سواروں کی کار، باپ بیٹا جاں بحق، خاتون شدید زخمی

فائرنگ کا واقعہ جی پی او چوک کے قریب پیش آیا
شائع 29 مارچ 2024 02:26pm

میانوالی میں موٹرسائیکل سواروں کی کار پر فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق ہو گئے ہیں، جبکہ خاتون شدید زخمی ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق میانوالی میں جی پی او چوک کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی ہے۔

فائرنگ کے واقعے میں کار سوار باپ اور بیٹا موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ خاتون کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

دوسری جانب ڈی پی او میانوالی نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

firing

Mianwali

Car

father killed son