Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

چاولوں کا پانی بے کار سمجھ کرضائع نہ کریں

اسے پکانے ، اسکن کیئر ،اور گھر کے کاموں کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے
اپ ڈیٹ 29 مارچ 2024 03:54pm

کھانوں کے ذائقوں کو بڑھانا ہو، پودوں کی افزائش بہتر بنانی ہو، کپڑوں کو کلف دینا ہو یا جلد اور بالوں کی صحت کا معاملہ ہو، چاولوں کا بچا ہوا پانی ہر اعتبار سے فائدہ مند ہے ۔

اگر آپ نشاستے سے پر چاولوں کے پانی کو چاولوں کو پکانے کے بعد ضائع کر دیتی ہیں، تو پھر رک جائیں۔ یہ بچا ہوا پانی کئی مقاصد کے لئے کام آسکتا ہے۔

یہاں ہم آپ کو اس کے استعمال کے مفید طریقے دے رہے ہیں ۔

چاولوں کی ڈشز میں

چاولوں کے پانی کو پھینکنے کی بجائے مختلف چاولوں کی دشز میں شامل کر لیں۔ اس کا پانی کھانوں کے ذائقوں اور غذائیت میں اضافہ کرتا ہے ۔

سوپ اور شوربے کے لیے

چاولوں کا بچا ہوا پانی گھر میں بنے ہوئے سوپ اور شوربے میں شامل کریں ۔یہ کھانوں میں ذائقہ اور گاڑھا پن لاتا ہے اور پکوانوں کی غذائیت کو بڑھاتا ہے۔

بھاپ والی سبزیاں

سبزیوں کو سادہ پانی کی بجائے، چاولوں کے پانی کےساتھ پکایا جائے تو یہ ان کو اضافی ذائقہ دے گا ۔

چاولوں کے پانی میں موجود غذائیت، کو سبزیاں پکنے کو دوران جذب کر سکتی ہیں اور ان کے ذائقے اور غذائیت کو بڑھا سکتی ہیں ۔

بیکنگ میں

بچا ہوا چاولوں کا پانی بیکنگ ریسیپی، جیسے بریڈ، پین کیک میں استعمال کر کے بیکڈ اشیاء کے موئسچر اور بناوٹ کو بہتر بنا دیتا ہے اور نتیجے کے طور پر یہ نرم ہوتے ہیں۔

بالوں کو کنگھال لیں ۔

چاولوں کے پانی میں وٹامنز، منرلز، اور امینو ایسڈ کی وافر مقدار پائی جاتی ہے، جو اسے ایک قدرتی ہیئر ٹریٹمنٹ بنا دیتی ہے۔

شیمپو اور کنڈشنر کے بعد آخر میں اس سے بال کنگھالے جائیں تو ان کی چمک اور مضبوطی میں اضافہ ہوتا ہے ۔

فیشیل ٹونر

چاولوں کا پانی صدیوں سے اس کی چمک اور ٹوننگ دینے کی خصوصیات کی وجہ سے ایشیائی اسکن کیئر میں استعمال ہوتا رہا ہے ۔

ایک کاٹن پیڈ کی مدد سے اسےمساموں کو ٹائٹ کرنے، سوزش کو کم کرنے اور جلد کی تابناکی کو پرو موٹ کرنے کے لیے چہرے پر لگائیں ۔

پودوں کی کھاد کے طور پر استعمال کریں

چاول کے پانی میں سادہ پانی ملاکرپتلا کر دیں اور اس پانی کو انڈور یا آوٹ ڈور پودوں میں استعمال کریں ۔

چاولوں کے پانی کی غذائیت، جیسے نائٹروجن، پوٹاشیم اور فاسفورس، پودوں کی افزائش کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

کلیننگ ایجنٹ کے طور پر

چاولوں کے پانی کا پتلا محلول پرتنوں کو دھونے، کاؤنٹر کی سطح کے لیے کلننگ ایجنٹ بن سکتا ہے ۔

اس کے اندر موجود ہلکا تیزاب بنی چکناہت اور میل کو تور کر سطح کو صاف اور چمکیلا سنا سکتا ہے ۔

کیڑے مکوروں کو دور بھگاتاہے

پودوں پر یا اسکے باہر کی جگہ پر چاولوں کے پانی کا اسپرے پودوں کو نقصان پہنچانے والے حشرات الارض کو دور بھگاتا ہے اور بغیر کسی مضر رساں کیمیکل کے استعمال کے، پودوں کی حفاظت میں مدد دیتا ہے۔

صحت

دسترخوان

lifestyle