Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہزاد شیخ نے والدین کو ایک ہی گھر میں رہنے پرکیسے آمادہ کیا

جاوید شیخ اورزینت منگی نے اداکارکے بچپن میں ہی علیحدگی اختیارکرلی تھی
شائع 29 مارچ 2024 12:48pm

شوبز ایک ایسی انڈسٹری ہے جس میں جوڑے بنتے بھی ہیں اور ٹوٹتے بھی ہیں لیکن یہ جدائی صرف دو افراد کی نہیں ہوتی بلکہ ان سے وابستہ دوسرے افراد کو بھی متاثر کرتی ہے۔

ایسی ہی ایک فیملی شہزاد شیخ کی بھی ہے،۔

شہزاد شیخ ایک اچھے انسان ہونے کے ساتھ ساتھ اچھے اداکار بھی ہیں ۔ان کا تعلق ستاروں کے خاندان سے ہے ۔وہ لیجنڈری اداکاراور فلم ساز جاوید شیخ کے بیٹے ہیں ۔

شہزاد شیخ کے والدین جاوید شیخ اورزینت منگی نے ان کے بچپن میں ہی علیحدگی اختیارکرلی تھی، شہزاد اسے اپنی زندگی کا ایک مشکل تجربہ کہتے ہیں ۔

شہزاد شیخ اور ان کی بہن مومل شیخ اپنی ٹوٹی ہوئی فیملی کو یکجا کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں اور کافی مشکلات کا سامنا کرنے کے بعد اب وہ ایک اکائی بن چکے ہیں ۔

احمد علی بٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں شہزاد شیخ نے بتایا کہ کس طرح ان کی والدہ نے ان کی پرورش میں اہم کردار ادا کیا، وہ انہیں لاہور بھیجتیں تاکہ وہ اپنے والد کے ساتھ رہ سکیں اور اس طرح یہ بہن بھائی اپنے والد اور کزنز کے قریب آسکے۔

شہزاد شیخ نے شیئر کیاکہ اب ان کی فیملی ایک ساتھ رہتی ہے۔ ان کے والد جاوید شیخ اپنے گھر کے گراونڈ فلور پر رہتے ہیں ،اور والدہ ان کے ساتھ فرسٹ فلور پر رہتی ہیں۔

شہزاد نے ایسےجوڑوں کو ،ن کے بچے بھی ہیں اور وہ طلاق لینا چاہتے ہیں ، کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے بچوں کو بھی اس فیصلے میں شامل کریں اور پوری صورتحال واضح کریں کہ وہ ایسا کیوں کرنا چاہتے ہیں ،انہیں ایک خاندان کی طرح بات کرنی چاہئے۔

اُن کا کہنا تھاکہ اس سے ایک دوسرے کے لیے دشمنی کے جذبات نہیں پیدا ہوں گے اور چیزیں آسان ہوجائیں گی ۔

lifestyle

showbiz

Pakistani celebrity