Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور ہائیکورٹ کا سینیٹ الیکشن کیلئے پی ٹی آئی رہنماؤں کے کاغذات منظوری پر الیکشن کمیشن کو نوٹس

عدالت نے الیکشن کمیشن اور فریقین سے یکم اپریل تک جواب طلب کرلیا
اپ ڈیٹ 29 مارچ 2024 01:15pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

پشاور ہائیکورٹ نے سینیٹ الیکشن کے لیے پی ٹی آئی رہنماؤں مراد سعید، اعظم سواتی، فیصل جاوید، خرم زیشان اور اظہرمشوانی کے کاغذات منظوری کے خلاف درخواستوں پر الیکشن کمیشن اور فریقین سے یکم اپریل تک جواب طلب کرلیا۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کے سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات منظوری کیخلاف درخواستوں پر جسٹس عتیق شاہ اور جسٹس ارشدعلی نے سماعت کی۔

پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن اور مراد سعید، اعظم سواتی، فیصل جاوید، اظہرمشوانی اور خرم ذیشان کو نوٹس جاری کردیا۔

عدالت نے الیکشن کمیشن اور فریقین سے یکم اپریل تک جواب طلب کرلیا۔

تاج محمد آفریدی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے کاغذات منظوری کے خلاف درخواستیں دائر کی ہیں۔

یاد رہے کہ ریٹرننگ آفیسر نے اعظم سواتی، مراد سعید اور خرم زیشان کے کاغذات مسترد کئے تھے، تاہم اپیلیٹ ٹریبونل نے اعظم سواتی، مراد سعید اور خرم زیشان کے کاغذات منظور کئے۔

اس کے علاوہ فیصل جاوید اور اظہر مشوانی کے کاغذات کو آر او اور اپیلیٹ ٹریبونل نے درست قرار دیا تھا۔

pti

Senate election

Peshawar High Court