Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ریفریجریٹر کی ناگوار بُو سے چھٹکارے کیلئے 4 آسان ٹپس پر عمل کریں

فریج سے ناگوار بو کا خاتمہ صرف تھوڑی سی توجہ سے ممکن ہے
شائع 29 مارچ 2024 11:54am

ذرا تصور کریں کہ آپ لذیذ کیک چاکلیٹ کھانے کے لیے اپنا ریفریجریٹر کھولتےہیں اور فرج سے آنے والی ناگواربو آپ کا سارا موڈ خراب کر دیتی ہے ۔

حقیقت یہ ہے کہ فرج کی صفائی پر گھر کی دیگر اشیاء کی طرح توجہ نہیں دی جاتی اور اس وجہ سے فریج میں اشیاء اور تیار بچے ہوئے کھانوں کی بو پھیلی رہتی ہے ۔

فریج کے پلاسٹک کے اندرونی حضے بد بو کو جذب کرسکتے ہیں۔ آپ کے فریج کا ڈرپ پین نمی کو جمع کر سکتا ہے جس سے فریج میں بدبو آسکتی ہے ۔

اگر آپ بھی فریج سے بدبو دور کرنے کی جدو جہد میں شامل ہیں تو پریشان نہ ہوں ۔ہم نے آپ کے لیے 4 تجاویز کی ایک فہرست تیارکی ہے ،جو یقینا آپ کے کام آئے گی ۔

صفائی کا خاص خیال رکھیں

آپ نے اپنے فریج کو آخری مرتبہ کب صاف کیا تھا؟اکثر اسے نظرانداز کرنا گھر میں بو پہلانے کا سبب بن سکتا ہے۔

اگر فریج میں کھانا زیادہ دیر تک رہتا ہے یا بجلی کا مسئلہ ہوتا ہے تو ریفریجریٹر میں بدبو آنے کا خطرہ رہتا ہے۔ ہمارےملک میں لوڈشیڈنگ کی وجہ سے فریج بھی بند رہتا ہے،اگر آپ کا ریفریجریٹر بجلی کی بندش کی وجہ سے بند رہتا ہے تو اس بات کا بھی امکان ہے کہ کھانا خراب ہو گیا ہے۔

اپنے ریفریجریٹر میں زائد المیعاد یا خراب کھانے کی جانچ پڑتال کریں اور اسے پھینک دیں۔

ریکس صاف رکھیں

فریزر کے بارے میں یہ مت بھولیں کہ ریفریجریٹر کے فریزر کو باقاعدگی سے صاف نہ کرنے پربدبو پیدا ہونے کا بھی خطرہ ہوتا ہے۔

فریج کے ریکس کو ہٹا دیں اور انہیں گرم پانی اور ہلکے ڈٹرجنٹ سے دھو لیں۔ فریج اور فریزر میں واپس رکھنے سے پہلے انہیں خشک کرنانہ بھو لیں۔

تمام کھانے کو چیک کریں

جو کھانا آپ نے ایک ہفتہ پہلے اسٹور کیا تھا،اسے فریج میں نئی اشیاء شامل کرنے سے پہلے باہر پھینک دینا چاہئیے۔

پرانے پھلوں اور سبزیوں کو چیک کرنا نہ بھولیں ،کیونکہ وہ فریج کی درازوں میں بھی سڑ جاتے ہیں۔ جبکہ ہم انہیں فریج میں رکھ کر بے فکر ہوجاتے ہیں ۔

لہسن اور پیاز جیسے تیز کھانے کو ایئر ٹائٹ کنٹینرز میں رکھیں تاکہ ریفریجریٹر میں سے بدبو نہ آئے۔

صفائی کا شیڈول ترتیب دیں

اپنے فریج کے لئے صفائی کا شیڈول مقرر کریں اور اسے گہرائی سے صاف کرنا یقینی بنائیں۔ فریج میں بدبو سے بچنے کے لیے، بدبو پیدا ہونے کا انتظار نہ کریں ۔بلکہ ہر ماہ باقاعدگی سے اپنے فریج کو صاف کریں ۔اسے صحیح درجہ حرارت پر سیٹ کریں ۔

دسترخوان

Women

lifestyle

fridge