Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

غیرقانونی بھرتی کیس: پرویز الہیٰ سمیت دیگر ملزمان 4 اپریل کو فرد جرم کیلئے طلب

عدالت نے پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا
اپ ڈیٹ 29 مارچ 2024 01:07pm
فوٹو۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔ فائل

پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں اینٹی کرپشن عدالت لاہور کے جج ارشد حسین بھٹہ نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا، عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پرویز الہیٰ سمیت دیگر ملزمان کو چار اپریل کو فرد جرم کے لیے طلب کرلیا۔

اینٹی کرپشن عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ سینٹرل جیل راولپنڈی نے پرویز الہی کی میڈیکل رپورٹس جمع کروائی 17 مارچ کو پرویز الہٰی واش روم میں گر گئے، جس سے ان کی پسلی فریکچر ہوئی، میڈیکل افسر نے پرویز الہیٰ کو 2 ہفتوں کے آرام کا مشورہ دیا۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ 17 مارچ کو ملزمان کو عدالت میں پیش نہ کیا گیا، جس کے باعث فرد جرم عائد نہیں کی جاسکی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کے مقدمے میں چوہدری پرویز الٰہی، محمد خان بھٹی سمیت دیگر ملزمان کو چار اپریل کو فرد جرم کے لیے طلب کر لیا۔

pti

Chaudhry Pervaiz Elahi

Punjab police

Monis Elahi

MAY 9 RIOTS