Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’ماریہ کے گلے کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی تھیں‘ ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں انکشاف

مقتولہ کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے نمونے فرانزک لیب کو بھیجوا دیے گئے
اپ ڈیٹ 29 مارچ 2024 12:46pm
مقتولہ ماریہ کی فائل فوٹو
مقتولہ ماریہ کی فائل فوٹو

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ماریہ قتل کیس میں ابتدائی میڈیکل رپورٹ آج نیوز کو موصول ہوگئی۔ پولیس کے مطابق 17 اور 18 مارچ کی درمیانی شب مبینہ طور پر بھائی اور والد نے ماریہ کو قتل کرکے خاموشی سے رات کے وقت تدفین کردی تھی۔ عدالت نے ملزمان کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

واقعہ میں ملوث بھائی اور باپ کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ کی عدالت نے ملزمان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق مقتولہ ماریہ کے گلے کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی تھیں۔

اس کے علاوہ جسم کے کئی حصوں پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے۔

مقتولہ کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے نمونے فرانزک لیب کو بھیجوا دیے گئے۔

یاد رہے کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے گاؤں آلو وال میں قتل ماریہ کو بھائی فیصل اور باپ عبدالستار کے ہاتھوں انسانیت سوز مظالم کا بھی سامنا کرنا پڑا، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔

ویڈیو کے مطابق ملزم نے 3 منٹ تک بہن کے منہ پر تکیہ رکھا۔ کمرے میں باپ اور گھر کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔

پولیس کے مطابق واقعہ 17 اور 18 مارچ کی درمیانی شب ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گاؤں 277 ج ب میں پیش آیا تھا جہاں ملزمان نےاس قتل کے بعد خاموشی سے مقتولہ ماریہ کی رات کو تدفین بھی کردی گئی۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے مقتولہ کی قبرکشائی کی تھی جس کے بعد فرانزک کے لیے نمونے لیے گئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد واقعہ کا نوٹس لیا اور ملزمان کی فوری گرفتاری حکم دے دیا۔

ماریہ کے بھائی شہباز اور بھابھی نے ملزمان فیصل اور عبدالستار پر لڑکی سے زیادتی کا الزام عائد کیا۔

Murder

Punjab police

Toba tek Singh