Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ججز کے خط پر کمیشن کیلئے وفاقی کابینہ اجلاس آج کے بجائے کل طلب

اجلاس میں انکوائری کمیشن کی تشکیل کی منظوری بھی لیے جانے کا امکان ہے
اپ ڈیٹ 29 مارچ 2024 10:45am
وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہبازشریف نے ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر غور اور انکوائری کمیشن کی تشکیل کیلئے وفاقی کابینہ اجلاس ہفتے کو طلب کرلیا گیا۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج جمعہ کو بھی ہوگا تاہم اس میں ججز کا معاملہ زیرغور نہیں آئے گا بلکہ اسمگلنگ، ناقص اشیاء کی پیداوار، جعلی مصنوعات کی روک تھام سے متعلق اقدامات کا فیصلہ ہوگا۔

اجلاس میں تمام وزرائے اعلیٰ سمیت ایف بی آر، کسٹمز اور بارڈر مینجمنٹ حکام شرکت کریں گے۔

ججز کا خط

ججز کے خط کے معاملے پر وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعہ کو ہونا تھا تاہم اب یہ مسئلہ ہفتے کی دوپہر تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف ہفتہ کی دوپر وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ زیرغور آئے گا۔

اسی اجلاس میں انکوائری کمیشن کی تشکیل کی منظوری بھی لیے جانے کا امکان ہے۔

Supreme Court of Pakistan

PM Shehbaz Sharif

judges letter