Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

’اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرنیوالے ممالک غزہ حملوں میں شریک ہیں‘140 مسیحی رہنماؤں کا بائیڈن کو خط

چرچز فار مڈل ایسٹ پیس کا غزہ جنگ بندی، اسرائیل کی حمایت و فوجی امداد بند کرنے کا مطالبہ
شائع 29 مارچ 2024 08:01am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

دنیا بھر سے ایک سو چالیس سے زائد مسیحی رہنماؤں نے امریکی صدر جو بائیڈن کو خط لکھا ہے اور غزہ جنگ بندی اور اسرائیل کی حمایت و فوجی امداد بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری طرف ترکیہ کے شہر استنبول میں ہزاروں افراد نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاج کیا ہے۔

چرچز فار مڈل ایسٹ پیس نے خط میں کہا کہ امریکا، غزہ جنگ بندی کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالے، جب کہ دیگر ممالک بھی اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکیں۔

خط میں کہا گیا کہ اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرنے والے ممالک غزہ پر حملوں میں برابر کے شریک ہیں، مسیحی مصائب کے شکار فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف ہزاروں افراد کا مظاہرہ

ترکیہ کے شہر استنبول میں ہزاروں افراد نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاج کیا ہے۔

فلسطینی پرچم تھامے مظاہرین نے سلطان احمد اسکوائر کی طرف مارچ کیا۔

مظاہرین نے غزہ جنگ بندی اور آزاد فلسطینی ریاست کا مطالبہ کیا۔

Joe Biden

Israel Palestine conflict

Gaza War