Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو، اسحاق ڈار شامل، اورنگزیب باہر

سی سی آئی میں توانائی اور منصوبہ بندی کے وزرا بھی شامل نہیں
اپ ڈیٹ 13 مئ 2024 09:13pm
وزیر خارجہ اسحاق ڈار۔ فائل فوٹو
وزیر خارجہ اسحاق ڈار۔ فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کی تشکیل نو کر دی ہے۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو کونسل میں شامل کر لیا گیا ہے جبکہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو اس سے باہر رکھا گیا ہے۔

اس سے قبل اقتصادی رابطہ کمیٹی یا ای سی سی کے معاملے پر بھی کچھ ایسی صورتحال دیکھنے میں ائی تھی جب شروع میں وزیراعظم نے ای سی سی کی سربراہی خود سنبھال لی تاہم بعد میں فیصلہ تبدیل کیا گیا اور وزیر خزانہ محمد اورگزیب کو ای سی سی کا سربراہ بنایا گیا۔

بزنس ریکارڈر کی ایک رپورٹ کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل میں وزیر خزانہ ہمیشہ شامل نہیں رہے ہیں تاہم توانائی اور منصوبہ بندی کے وزرا کو اس میں شامل رکھا جاتا رہا ہے کیونکہ ان دونوں معاملات کا صوبوں سےگہرا تعلق ہے۔

ذرائع کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کے لیے 25 مارچ کی تاریخ سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

آٹھ رکنی کونسل میں وزیراعظم چیئرمین اور بلوچستان، خیبر پختونخواہ، پنجاب اور سندھ کے وزراء اعلی اراکین ہوں گے۔

کونسل میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ اصف اور وزیر سیفران امیر مقام کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

نوتشکیل شدہ کونسل نگران دور کی مشترکہ مفادات کونسل کی جگہ لے گی جس میں وزیر خزانہ شمشاد اختر، وزیر قانون عرفان اسلم اور فواد حسن فواد شامل تھے۔

Ishaq Dar

PM Shehbaz Sharif

CCI

Muhammad Aurangzeb