Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

رمضان میں اپنے اندر صبر پیدا کرنے کی کوشش کریں،اداکار عادی عدیل امجد

آج ٹی وی کی افطار ٹرانسمیشن باران رحمت میں اداکار کی دلچسپ گفتگو
شائع 29 مارچ 2024 12:02am
Fasting is not just about being hungry and thirsty | Baran e Rehmat | Aaj Entertainment

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار اور کامیڈین عادی عدیل امجد کا کہنا ہے کہ روزے صرف بھوکہ پیاسہ رہنے کا نام نہیں بلکہ اپنے اندر صبر لانے کا نام ہے ۔

آج ٹی وی کی افطار ٹرانسمیشن باران رحمت میں اداکار اور کامیڈین عادی عدیل امجد اور اداکار فیضان شیخ نے خصوصی شرکت کی ، پروگرام میں دونوں اداکاروں نے اپنی دلچسپ باتوں سے مزاح کا تڑکا لگادیا ۔

ڈھیر ساری مزاحیہ گفتگو کے ساتھ ساتھ سنجیدہ گفتگو کرتے ہوئے عادی عدیل امجد کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں لوگ پکوڑے اور سموسے لینے کیلئے بھی نکلتے ہیں تو آپے سے باہر ہوجاتے ہیں اور غصہ کرتے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اندر صبر نام کی چیز ختم ہوگئی ہے یہی وجہ ہے کہ کوئی جتنا بھی کامیاب ہوجائے لیکن اس کو سکون حاصل نہیں ہوتا اور وہ سکون صرف اس وقت ملتا ہے جب آپ اپنے اندر برداشت پیدا کرتے ہیں ۔

پروگرام میں دونوں مہمانوں نے مزاح سے بھرپور اپنے منفرد انداز میں دلچسپ گفتگو کی

MAYA KHAN

ramadan 2024

Baraan e rehmat

Aadi Adeel