Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

’آج میں وزیراعظم ہوں‘، ننھے وی لاگر محمد شیراز کو وزیر اعظم کی کرسی مل گئی

شہباز شریف نے ننھے یوٹیوبر کو اپنی کرسی پر بٹھادیا، گلگت میں اسکول اور اسپتال بنانے کا وعدہ بھی کیا
اپ ڈیٹ 28 مارچ 2024 10:38pm

وزیراعظم شہباز شریف سے ننھے وی لاگر محمد شیراز نے ملاقات کی۔ ملاقات میں شیراز کے ساتھ اس کے والدین اور چھوٹی بہن مسکان بھی موجود تھے۔ اس موقع وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ وزیراطلاعات عطا تارڑ نے بھی شیراز سے گفتگو کی۔

ننھے یوٹیوبر محمد شیراز نے وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کی ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ بھی کی۔

شہباز شریف نے ملاقات کے دوران ننھے یوٹیوبر کو اپنی کرسی پر بٹھادیا، جس پر شیراز نے کہا آج میں وزیراعظم ہوں، ننھے شیزار کی معصوم گفتگو پر شہباز شریف سمیت ہال میں موجود تمام لوگ ہنس پڑے۔

شیراز نے بتایا کہ مجھے وزیر اعظم سے ملکر بہت خوشی ہوئی وزیراعظم نے ہمارے علاقے میں اسکول اور اسپتال بنانے کا وعدہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان کے علاقے سیاچن سے تعلق رکھنے والےمحمد شیراز پاکستان کے سب سے کم عمر ویلاگر ہیںجو اپنی ویڈیوز میں اپنے روز مرہ کے معمولات اور گاؤں کے حالات زندگی کو دیکھاتے ہیں۔

کمسن وی لاگر 6 سالہ شیراز کی ویڈیوز چند ماہ قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔اور اس وقت شیراز کے یوٹیوب چینل پر 10 لاکھ سے زیادہ سبسکرائبرز موجود ہیں۔