Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ میں یکم اپریل اور 4 اپریل کو چھٹی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

اسکولز، کالجز، یونیورسٹیز اور دفاتر ٓبھی بند رہیں گے، نوٹیفکیشن
شائع 28 مارچ 2024 09:54pm

سندھ حکومت نے سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی کے موقع پر جمعرات چار اپریل کو صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

سندھ حکومت کی جانب سےصوبے میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسکولز، کالجز، یونیورسٹیز اور دفاتر ٓ4 اپریل کو بند رہیں گے۔

جبکہ پیر کے روز مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو ایسٹر کی وجہ سے چھٹی دی جائے گی۔

سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن وکو آرڈی نیشن ڈیپارٹمنٹ نے دونوں چھٹیوں کے الگ الگ نوٹیفیکیشن جاری کردیئے ہیں۔

zulfiqar ali bhutto

schools closed

Easter Pakistan