Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اے پی این ایس وفد کی وزیراعظم سے ملاقات، صحافیوں کو درپیش مشکلات حل کرنے کی یقین دہانی

وزیراعظم نے اے پی این ایس کے نومنتخب پینل کو مبارکباد دی
شائع 28 مارچ 2024 09:23pm

آل پاکستان نیوزپیپرزسوسائٹی (اے پی این ایس) کے وفد نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، جس میں وزیراعظم نے صحافی برادری کو درپیش مشکلات حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

اے پی این ایس کے وفد میں نازآفرین سہگل، سرمد علی، شہاب زبیری، مجیب الرحمان شامی، محمد اطہر قاضی،محسن بلال، سید منیر جیلانی، مہتاب خان اور فیصل زاہد ملک شامل تھے۔

ملاقات میں وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور سرکاری افسران بھی موجود تھے۔

اے پی این ایس کے وفد نے منصب سنبھالنے پر وزیراعظم کو مبارکباد پیش کی، جبکہ وزیراعظم نے اے پی این ایس کے نومنتخب پینل کو مبارکباد دی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ بہت مشکل حالات میں ملک کی باگ ڈور سنبھالی ہے، معیشت کی بحالی سب سے بڑا چیلنج ہے۔

وزیراعظم نے وفد کو حکومت کی معاشی بحالی کی کوششوں سے آگاہ سے کیا اور کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی مکمل ڈیجیٹائزیشن کی جارہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حال ہی میں حکومت نے ٹیکس ایکسی لینس ایوارڈز کا انعقاد کیا، سرمایہ کاری اور کفایت شعاری حکومتی ترجیحات ہیں، حکومتی سطح پر اخراجات میں کمی کیلئے کمیٹی بنادی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیک نیوز چیلنج بن چکی ہے جس کے تدارک کی ضرورت ہے۔

PM Shehbaz Sharif

APNS