Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
29 Rabi Al-Akhar 1446  

کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی مزید مہنگی

سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین کیلئے 2 روپے 74 پیسے کا اضافہ
شائع 28 مارچ 2024 07:27pm

بجلی ایک بار پھر مہنگی کر دی گئی، ماہانہ کے بعد سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ بھی لاگو کر دیا گیا۔ مالی سال 24-2023 کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں منظوری دے دی گئی، سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین کیلئے 2 روپے 74 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

نیپرا نوٹیفیکشن کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا اطلاق 3 ماہ کے بلوں پر ہوگا، اپریل، مئی اور جون 2024 کے ماہ کے بلوں میں اضافہ وصول کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں 4 روپے 43 پیسے فی یونٹ چارج کیا جا رہا تھا، گزشتہ سہہ ماہی کا اطلاق رواں ماہ مارچ 2024 تک تھا، نیپرا کے مطابق نیپرا قیمتوں کا اطلاق ڈسکوز اورکے الیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائےلائف لائن صارفین پر ہوگا۔

دوسری جانب ڈسکوز کےفروری کے ماہانہ فیول چارجزایڈجسٹمنٹ بارے عوامی سماعت بھی مکمل کر لی گئی۔ عوامی سماعت چئیرمین نیپرا وسیم مختار کی زیرصدارت ہوئی۔

نیپرا کےمطابق ایف سی اے کی مد میں 4 روپے 99 پیسے فی یونٹ اضافہ کی درخواست جمع کروائی تھی صارفین سے جنوری کے ایف سی اے کی مد میں 7 روپے 05 پیسے فی یونٹ چارج جبکہ فروری کا ایف سی اے جنوری کی نسبت صارفین سے 2 روپے 6 پیسے فی یونٹ کم چارج کیا جائیگا.

قیمتوں کا اطلاق تمام صارفین ماسوائے لائف لائن، کے الیکٹرک اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا۔

electricity

electric vehicles

electricity prices

National Electric Power Regulatory Authority

electricity bill