Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’بانی پی ٹی آئی نے آزاد عدلیہ کی تحریک کیلئے ہدایت کردی‘

ہماری تحریک کا مقصد قیدی نمبر 804 کی رہائی ہے، سنیٹر فیصل جاوید
شائع 28 مارچ 2024 05:59pm

پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ملک میں استحکام لانے کے لئے کام کرنے کا پیغام دیا ہے، ہم ملک کو مستحکم کرنے کے لئے کام کریں گے۔

حکومت کی جانب سے اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات پر لگائی گئی پابندی ہٹائے جانے کے بعد مختلف پی ٹی آئی رہنماؤں نے عمران خان سے ملاقات کی، جن میں شاندانہ گلزار اور سینیٹر فیص جاوید بھی شامل تھے، جبکہ بیرسٹر گوہر، لطیف کھوسہ اور شیر افضل مروت نے بطور ان کی قانونی ٹیم ملاقات کی۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج عدلیہ کہہ رہی ہے ہم محفوظ نہیں ہیں، اب ججز کے بیڈ روم میں کیمرے لگا رہے ہیں، یہ کیا پیغام دے رہے ہیں، اخلاقیات کی پستی کی یہ آخری حد ہے، یہ ججز سے کیا چاہتے تھے کہ ان کے بیڈ روم میں کیمرے لگائے؟

شاندانہ گلزار نے کہا کہ یہ صرف بیرونی غلامی کے لئے یہ سب کچھ کررہے ہیں، اگر اس طرح بے حرمتی ہوتی رہی تو یہ قوم کہا جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم حکومت سے معیشت نہیں سنبھال رہی، سپریم کورٹ نے انتخابی نشان کیس میں ہمارے خلاف فیصلہ دیا، الیکشن کمیشن نے جو کیا وہ سب کے سامنے ہے، ہم عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں، ججز نے آج آواز اٹھائی ہے، ہم تو کب سے آواز اٹھائے رہے ہیں، اب ججز نے بھی آواز اٹھائیں۔

دوسری جانب سینیٹر فیصل جاوید نے بھی عمران خان سے ملاقات کے بعد کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو دیکھ کربہت خوشی ہوئی، چھ اپریل کو نماز تروایح کے بعد پریڈ گراؤنڈ میں بڑا جلسہ منعقد ہوگا، ہماری تحریک کا مقصد قیدی نمبر 804 کی رہائی ہے، آزاد عدلیہ کی تحریک کیلئے بانی پی ٹی آئی نے ہدایت کردی ہے، عوام کو کہتے ہیں وہ گھروں سے نکلیں اورعدل اور انصاف کے ساتھ کھڑے ہوں۔

imran khan

Senator Faisal Javed

Shandana Gulzar

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Islamabad High Court Judges Letter