Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پلاسٹک بیگز کس شہر میں بند ہونے والے ہیں ؟

6 جون سے پلاسٹک بیگز کو بین کر دیا جائے گا
شائع 28 مارچ 2024 05:37pm

سینٸروزیر پنجاب مریم اورنگزیب کی ماہر ماحولیات پرویز حسن سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں ماحولیاتی چیلنجزکے متعلق معاملات زیربحث آیا۔ ماہر ماحولیات نےانسداد اسموگ سےمتعلق اہم تجاویز پیش کیں۔

جس پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی قیادت میں اسموگ لیٹیگیشن پلان بنایاگیا ہے 6 جون سےپلاسٹک بیگز کو بین کردیا جائے گا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعلی مریم نواز نے مہم ’پلانٹ فار پاکستان ’کا آغاز کیا ہے، 6 جون سےپلاسٹک بیگز کو بین کردیا جائے گا۔ ہم پنجاب کو پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل صوبہ بنارہے ہیں، جس کے تحت 40 سے زائد خدمات گھر کی دہلیز پر فراہم کریں گے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ اسموگ کےخاتمےکے حوالےسے لاٸحہ عمل متعین کردیا گیا۔ اسموگ کےخاتمےسےمتعلق قانون سازی پر بھی کام کر رہے ہیں۔ تمام ادارے اپنی تمام تر تواناٸیوں کے ساتھ ملکر کر کام کررہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ نجی شعبے کےتعاون سے ماحولیاتی بہتری کیلئےاقدامات کررہے ہیں، تعلیمی نصاب میں ماحولیاتی بہتری کے مضامین شامل کئے جارہے ہیں۔

Marriyum Aurangzeb

environment

Lahore smog

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)