Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’بلی والے امام‘ ایک بار پھر وائرل ہو گئے

اس ویڈیو میں خوبصورت آواز میں قرات کرتے امام کے پاس کم عمر بچی کو دیکھا گیا ہے
شائع 28 مارچ 2024 05:01pm

سوشل میڈیا پر آئے روز کچھ ایسی ویڈیوز اور تصاویر نظر آتی ہیں، جو کہ سب کی توج خوب سمیٹ لیتی ہیں۔ گزشتہ سال وائرل ہونے والے امام کی ایک اور ویڈیو نے صارفین کی توجہ خوب سمیٹ لی ہے۔

حال ہی میں ’بلی والے امام‘ کے نام سے مقبول ہونے والے امام کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔

جس میں دوران امامت تلاوت کر رہے ہیں، کہ اسی دوران ایک کم عمر بچی ان کے پاس آ کر کھڑی ہو جاتی ہے۔

الجیریا سے تعلق رکھنے والے امام سے متعلق دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ رواں سال امامت کے دوران ایک کم عمر بچی ان کے پہلو میں آ کر کھڑی ہو گئی اور نماز ادا کرنے لگی۔

اس ویڈیو میں امام کو آسمانی رنگ کے کپڑے پہنے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ کم عمر بچی بھی آسمانی رنگ کے کپڑے زیب تن کیے ہوئے تھی۔

تاہم اس سب میں ویڈیو پر صارفین کی جانب سے بھی دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ وہ بچی حجاب پہنے ہوئے تھی۔ جبکہ ایک صارف نے شیخ علی جبر کو یاد کرتے ہوئے کہا ان امام کی آواز ہو بہو شیخ علی جبر کی طرح ہے، اللہ انہیں جنت میں جگہ عطا کرے۔

تاہم ایک صارف نے لکھا کہ یہ بچی امام صاحب کے نقش قدم پر چلنا چاہتی ہے۔

جبکہ کئی صارفین امام کی قرات پر ان کی تعریف اور سبحان اللہ لکھتے دکھائی دیے۔

واضح رہے بلی وہ واحد جانور ہے عام مساجد سے لیکر مسجد الحرام میں بھی پائی جاتی ہے الجزائر کی ایک مسجد میں عجیب واقعہ پیش آیا جہاں ایک بلی نماز تراویح پڑھانے والے امام کے کندھے پر جا کر بیٹھ گئی تھی۔

اس واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں بلی کو امام مسجد کے کندھے پر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ امام صاحب نماز کی قرات کر رہے ہیں۔

Holy Quran

Cat

Algeria

imam

recitation