Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی کھلاڑی پر 12 لاکھ کا جرمانہ

جرمانے کے ساتھ ساتھ بھارتی کھلاڑی اپنا میچ بھی ہار گئے
شائع 28 مارچ 2024 04:24pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

معروف بھارتی بلے باز شبھمن گل پر 12 لاکھ بھارتے روپے کا جرمانہ عائد ہوا ہے، کھلاڑی پر جرمانہ آئی پی ایل کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر عائد کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین پریمئیر لیگ کی ٹیم گجرات ٹائٹنز کے شبھمن گل پر بدھ کے روز 12 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

چنئی سُپر کنگز کے خلاف میچ کے دوران کھلاڑی پر کی ٹیم پر مینیمم اوور ریٹ کے کوڈ کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

جبکہ ٹورنامنٹ کی پہلی شکست بھی اسی میچ میں شبھمن گل کے حصے میں آئی ہے۔ جہاں چنئی سُپر کنگز نے گجرات ٹائٹنز کو 63 رنز سے شکست دی۔

آئی پی ایل کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ شبھمن گل، گجرات ٹائٹنز کے کپتان پر ان کی ٹیم کے سلو اوور ریٹ کے باعث جرمانہ عائد کیا جا رہا ہے۔

چونکہ آئی پی ایل کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت یہ ان کا پہلا جرم ہے، یہی وجہ ہے کہ ان پر 12 لاکھ بھارتی روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

اس سے قبل ٹیم کے کپتان ہاردک پانڈیا تھے تاہم بہترین کارکردگی پر شبھمن گل کو کپتان بنایا گیا۔ جبکہ شبھمن نے ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ ممبئی انڈینز کے خلاف جیتا تھا۔

اس سے قبل گزشتہ دنوں آئی پی ایل میچ کے دوران بدنظمی کی صورتحال دیکھی گئی تھی، جہاں میچ میں موجود شائقین ایک دوسرے پر مکے اور گھونسے برساتے دکھائی دئے۔

india

cricket

IPL

gujrat titans

shubman gill