Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ججوں کے خط پر پی ٹی آئی کا خیبرپختونخواہ میں بڑی ریلی نکالنے کا اعلان

خط لکھنے والے ججز سے اظہار یک جہتی، وکلا تحریک چلائیں گے، لطیف کھوسہ
شائع 28 مارچ 2024 04:21pm
بیرسٹر گوہر اور شیر افضل مروت نے ریلی کا اعلان کیا
بیرسٹر گوہر اور شیر افضل مروت نے ریلی کا اعلان کیا

پی ٹی آئی نے عدالتی امور میں خفیہ اداروں کی مبینہ مداخلت کے حوالے سے خط لکھنے والے ججوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کرتے ہوئے خیبرپختونخوا سے بڑی ریلی نکالنے کا اعلان کردیا ہے۔

پی ٹی آئی کے بیرسٹر گوہر اور شیر افضل مروت نے ریلی کا اعلان کیا۔ شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ یہ ریلی پاکستان کی سب سے بڑی ریلی ہوگی۔

بیرسٹر گوہر نے کہاکہ اتوار کو پشاور میں سب سے بڑی ریلی نکالیں گے، ریلی کا مقصدعدلیہ کی آزادی اور قیدی نمبر804 کی رہائی ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہاکہ ججزکےمعاملے پربانی پی ٹی آئی کی جانب سے چیف جسٹس کوخط لکھاجائے گا، ہمیشہ عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ ریلی کے روٹ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا تاہم ڈیرہ اسماعیل خان سے لے کر چترال تک تمام جگہ سے لوگ شرکت کریں، پنجاب میں میانوالی اور دیگر اضلاع کو بھی شرکت کی دعت ہے۔

انہوں نے خیبرپختونخواہ کے میئرز اور دیگر نمائندوں سے ریلی میں شرکت کا کہا۔

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ ریلی کے انتظامات کو حتمی شکل خیبرپختونخواہ انتظامیہ سے مشاورت کے بعد دی جائے گی۔

شیر افضل مروت نے کہاکہ 30 مارچ کو پی ٹی آئی اسلام آباد میں جلسہ کرے گی جس کی اجازت مل چکی ہے۔

پی ٹی آئی کے لطیف کھوسہ نے اس موقع پر وکلا تحریک کا اعلان کیا۔

لطیف کھوسہ نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی اور کارکنوں کو ٹارگٹ کیا گیا ہے۔