Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران دور میں پاکستان کا نمک بیچنے والوں پر مقدمہ چلانے کا فیصلہ

چنیوٹ میں خام لوہے کی مائننگ کا پراجیکٹ شروع کرنے کیلئے 7 روز میں جامع پلان طلب
شائع 28 مارچ 2024 04:00pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عمران خان دور میں پنک راک سالٹ کی غیرقانونی الاٹمنٹ پرکیس نیب میں بھیجنےکا فیصلہ کر لیا ہے۔

مائنز اینڈ منرلز ڈیپارٹمنٹ کے منصوبوں کے متعلق اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ معدنیات کی نیلامی میں انٹرنیشنل سرمایہ کاروں کو بھی مدعو کیا جائے۔

ملکی ذخائر کو کوڑیوں کے بھاؤ فروخت نہیں ہونے دیں گے۔ صرف اوپن آکشن کے ذریعے نیلامی ہونگی۔ مریم نواز کا کہنا تھا مائنز اور منرلز ڈیپارٹمنٹ کی 18 ڈویلپمنٹ سکیموں کیلئے فنڈز فوری فراہم کئے جائیں گے۔

کان میں کام کرنے والے مزدوروں کی حفاظت کے قوانین پر محکمہ عملدرآمد یقینی بنائے۔

جبکہ مریم نواز نے چنیوٹ میں خام لوہے کی مائننگ کا پراجیکٹ شروع کرنے کیلئے 7 روز میں جامع پلان طلب کرلیا۔

وزیراعلی کا مارگلہ ہلز سے لائم سٹون نکالنے والے ٹھیکیداروں سے 4 ارب روپے کے بقایاجات کی ریکوری کیلئے فوری اقدامات کا حکم،،،پنک سالٹ کی ویلیو ایڈڈ پراڈکس پر جامع پلان مرتب کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے مواقع پیدا کریں گے، فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ صوبہ میں لائیں گے۔

مریم نواز نے کہا محکمہ معدنیات میں کرپشن پرقابو پانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے۔ جبکہ مریم نواز نے مائنز اینڈ منرل لیبرکی فلاح و بہبود کے منصوبوں کیلئے 25 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی۔

مائنز اینڈ منرلز ڈیپارٹمنٹ کی انکم میں اضافہ کا پلان طلب کرلیا۔گزشتہ دورحکومت کےدوران پنک راک سالٹ کی غیرقانونی الاٹمنٹ پرکیس نیب میں بھیجنےکا فیصلہ کر لیا ہے۔

Maryam Nawaz Sharif

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

CM Punjab Maryam Nawaz