Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں نیا ریکارڈ قائم

100انڈیکس میں 594 پوائنٹس اضافہ ہوا ہے
شائع 28 مارچ 2024 03:02pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں نیا ریکارڈ قائم ہوگیا، ہنڈریڈ انڈیکس میں پانچ سو چورانوے پوائنٹس اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں پہلی بار ہنڈریڈ انڈیکس سڑسٹھ ہزار ایک سو بیالیس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا ہے۔

بدھ کے روز 100انڈیکس میں 594 پوائنٹس اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 100انڈیکس 67 ہزار 142 کی بلند ترین سطح پر بند ہوا ہے۔

اس سے قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس کی تاریخی بلند ترین سطح 67094 تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 650 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔

PSX

Pakistan Stock Exchange (PSX)

points