Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

کہکشاں کے بلیک ہول کے گرد بل کھاتے مقناطیسی میدان کا انکشاف

بلیک ہول خلا میں اچھا خاصا مادّہ بھی اچھالتا ہوگا جو جلد دیکھا جاسکے گا، محققین
شائع 28 مارچ 2024 02:45pm

فلکیات کے ماہرین نے بتایا ہے کہ ہماری کہکشاں (ملکی وے) کے بلیک ہول کے گرد بل کھاتے ہوئے انتہائی طاقتور اور منظم مقناطیسی میدان کا انکشاف ہوا ہے۔ اس سے قبل ماہرین نے بتایا کہ کہکشاں کے مرکز میں انتہائی طاقتور چیز دیکھی گئی ہے۔

سیگیٹیرس اے نامی بلیک ہول کے سرے سے پُھوٹتے اس مقناطیسی میدان کا ڈھانچا پڑوسی کہکشاں کے وسط میں موجود بلیک ہول سے ملتا جلتا ہے۔ اس سے یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ انتہائی طاقتور مقناطیسی میدان بلیک ہولز کی خصوصیات میں شامل ہوں گے۔

محققین نے بتایا ہے کہ M87 نامی بلیک ہول کے گرد موجود مقناطیسی میدان بہت سا مادّہ خلائے بسیط میں پھینکنے کا ذریعہ بنتا ہوگا۔ اس بہت جلد دیکھا جاسکے گا۔

محققین نے ایک تصویر بھی جاری ہے جس میں بلیک ہول کے مجموعی ماحول کی نشاندہی کی گئی ہے۔ مقناطیسی میدان سے روشنی بھی پھوٹ رہی ہے۔

ہماری کہکشاں کے بلیک ہول کا حجم سورج سے 40 لاکھ گنا ہے اور یہ کم و بیش 26 ہزار نوری سال کے فاصلے پر واقع ہے۔

black hole

Milky way

TWISTED MAGNETIC FIELD

MATTTER HURLED

COULD BE OBSERVED