Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں افطاری میں بننے والا ’شتر مرغ‘ جنوبی کوریا کی سڑک پر، ویڈیو

جنوبی کورین شہر میں شتر مرغ نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے
اپ ڈیٹ 28 مارچ 2024 05:15pm
تصویر بذریعہ: ویڈیو اسکرین شاٹ/ بی بی سی
تصویر بذریعہ: ویڈیو اسکرین شاٹ/ بی بی سی

کراچی میں ان دنوں سوشل میڈیا پر شتر مرغ کے کافی چرچے ہیں، تاہم کوریا کی سڑکوں پر شہریوں کی دوڑیں لگاتا شتر مرغ پارک سے مفرور تھا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے مقامی ایکولاجیکل پارک سے ایک شتر مرغ بھاگ کر سڑک پر آ گیا تھا، جسے دیکھ کر افراہ تفری مچ گئی۔

جنوبی کوریا کا شہر سوینگنام شترمرغ کی بنا پر افراہ تفری کا شکار ہو گیا تھا، ٹریفک کے دوران کبھی کسی گاڑی سے ٹکراتا تو کبھی کسی شہری کو ڈراتا۔

آدھے گھنٹے تک مقامی انتطامیہ اور پولیس کو گھن چکر بنانے والا یہ شترمرغ ٹرک سے ٹکرایا تھا۔

تاہم خوش قسمتی سے پرندہ زخمی نہیں ہوا، تادوڑی نامی اس پرندے نے تقریبا آدھے گھنٹے تک سڑک پر سب کی توجہ حاصل کی۔

پولیس اور ریسکیو عملے نے جدوجہد کے بعد شتر مرغ کو پکڑ کر بحفاظت واپس پارک پہنچایا۔

سحری میں شتر مرغ:

حال ہی میں کراچی کی سحری میں شتر مرغ کھلایا جا رہا ہے، جو کہ سوشل میڈیا پر چرچہ کا باعث بنا ہوا ہے۔

جے ڈی سی کے چیئرمین ظفر عباس آج نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ پہلے روزے کی سحری ۱۵ ہزار افراد کی سحری کا اہتمام کیا گیا ہے تاہم ہر گزرتے روزے کے ساتھ اس تعداد میں اضافہ ہوتا جائے گا ۔

پہلے روزے کی سحری کیلئے آنے والوں کو شتر مرغ کی بریانی اور کولڈ ڈرنک پیش کی گئی۔

ظفر عباس نے بتایا کہ پہلے دن شتر مرغ کی بریانی تھی جبکہ 4 دن بعد یہ پھر رکھا جائے اس کے علاوہ اس بٹیر کی نہاری ، مرغابی کی کڑاہی سمیت دیگر ایسے منفرد پکوان سحری میں کھلائے جائیں گے جو عام آدمی کی پہنچ سے دور ہے۔

South Korea

Ostrich

park

escaped