Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی مشروط اجازت دے دی

درآمدی گندم سے تیار آٹا برآمد کرنے کی اجازت ہوگی
شائع 28 مارچ 2024 02:06pm

وفاقی حکومت نے آٹا بیرون ملک برآمد کرنے کی مشروط اجازت دے دی جبکہ درآمدی گندم سے تیار آٹا برآمد کرنے کی اجازت ہوگی۔

وزارت تجارت نے آٹا بیرون ملک بھیجنے کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق درآمدی گندم سے تیار آٹا برآمد کرنے کی اجازت ہوگی اور صرف برآمدی مقاصد کے لیے درآمدی گندم سے تیار آٹا برآمد ہوسکے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت ایکسپورٹ سہولت اسکیم 2021 کے تحت دی اور ایکسپورٹ پالیسی آرڈر 2022 میں ترمیم کردی گئی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق ملک میں گندم کے تسلی بخش اور وافر ذخائر موجود ہیں جبکہ رواں سال گندم کا پیداواری ہدف32.1 ملین ٹن حاصل کرلیا جائے گا۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ گندم کی کاشت مقررہ ہدف سے 1.8 فیصد زائد ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا گندم کی امدادی قیمت 3900 روپے فی من برقرار رکھنے کا فیصلہ

سندھ حکومت کا 20 مارچ سے گندم کی خریداری شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد

federal government

Flour

Wheat

flour import