Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اذان میں تبدیلی سے متعلق شارجہ انتظامیہ نے وضاحت کر دی

متحدہ عرب امارات نے شہریوں کو اس حوالے سے خبردار کر دیا
اپ ڈیٹ 28 مارچ 2024 05:41pm

شارجہ شہر کی انتظامیہ نے اذان کی تبدیلی سے متلق تبدیلیوں کی خبروں پر ردعمل دے دیا ہے، اتنطامیہ نے ان تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے فیک نیوز پھیلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن کا عندیہ دے دیا۔

اس حوالے سے شارجہ کے حکومتی میڈیا آفس کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے، جس میں شہریوں سے کسی بھی خبر کو شئیر کرنے سے پہلے اس کی تصدیق کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کمیونٹی ممبران خبر کی تصدیق کے لیے اس کے ذرائع کو ویرافائی کریں اور افواہوں کو شئیر کرنے سے گریز کریں۔

اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ شارجہ میں حال ہی میں اذان کی تبدیلی سے متعلق خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے، جبکہ یہ امارات کے مذہبی ویلیوز کے بھی منافی ہیں۔

واضح رہے متحدہ عرب میں امارات میں فیک نیوز پھیلانے کے حوالے سے سخت قانون موجود ہے۔

آرٹیکل 52، فیڈرل ڈیکری قانون نمبر 34، 2021 کے مطابق کوئی بھی شخص، فیک نیوز، افواہ، مس لیڈنگ انفارمیشن کو انٹرنیٹ کا استعمال کرتے ہوئے شئیر کرے گا، تو اسے کم از کم ایک سال قید کی سزا کے ساتھ ساتھ 1 لاکھ درہم جرمانہ ہوگا۔

دوسری جانب کرائسز، ڈیزاسٹرر یا پینڈیمک کی صورتحال میں ریاست کے خلاف فیک نیوز یا پھر ریاست مخالف پبلک آپینئین پر مجرم کو کم از کم 2 سال قید اور 2 لاکھ درہم جرمانہ ہوگا۔

UAE

Sharjah

Statement

Call to prayer

Changes