Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے جاں بحق ہونے والی خاتون کے خلاف مقدمہ درج

واضح رہے 9 سالہ ماہم 12مارچ کو دوران زچگی جاں بحق ہوئی تھی
شائع 28 مارچ 2024 12:18pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے انیس سالہ ماہم کی ہلاکت کا مقدمہ دو ہفتے بعد درج کرلیا گیا ہے۔

کراچی کے مقامی کلینک میں خاتون مریضہ کی زچگی کے دوران جاں بحق ہونے کے واقعے پر اب کلینک انتظامیہ اور ڈاکٹرز مشکل میں پڑ رہے ہیں۔

مبینہ غفلت سے ماہم کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ اب عوامی کالونی پولیس نے کئی دن بعد درج کر لیا ہے۔

مقدمہ متوفیہ ماہم کے والد کی مدعیت میں درج ہوا، جبکہ محکمہ صحت بھی متحرک ہوگیا، کلینک کوسیل کر دیا ہے۔

دوسری جانب واقعہ میں ملوث عطائی لیڈی ڈاکٹر اور اسٹاف مفرور ہے۔ واضح رہے 9 سالہ ماہم 12مارچ کودوران زچگی جاں بحق ہوئی تھی۔

karachi

Women

Died

doctors negligence

clinic