Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیصل آباد کی خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش

ماں اور بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے
شائع 28 مارچ 2024 12:08pm

فیصل آباد میں خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال میں خاتون نے 5 بچوں کو جنم دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جھنگ سے تعلق رکھنے والی خاتون نے الائیڈ اسپتال لایا گیا تھا۔

جہاں خاتون نے 5بچوں کو جنم دیا، بچوں میں 3 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں۔

ڈاکٹرز کے مطابق جھنگ سے تعلق رکھنے والی خاتون کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

دوسری جانب ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ خاتون کے ساتھ ساتھ پانچوں نومولود، تینوں بیٹے اور دونوں بیٹیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ نومولود صحت مند ہیں۔

Women

Newborn Baby

Birth

ٖFaisalabad