Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکارہ صاحبہ زندگی میں پہلی بار اپنے سگے والد سے مل کر جذباتی ہوگئیں

اداکارہ نے سگے والد سے ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کر دی
شائع 28 مارچ 2024 11:46am
تصویر بذریعہ: انسٹاگرام
تصویر بذریعہ: انسٹاگرام

اداکارہ صاحبہ اور ان کے شوہر ریمبو اپنے دلچسپ انداز اور اداکاری کی بدولت سب کی توجہ خوب سمیٹ لیتے ہیں، تاہم ان دنوں وہ اپنے والد کے ساتھ شئیر کی گئی تصویر کی بدولت وائرل ہیں۔

اداکارہ صاحبہ نے اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر اپلوڈ کی تھی، جس میں اپنے والد کے ساتھ دکھائی دی ہیں، تاہم اس تصویر میں والد اور بیٹی کی محبت کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

تصوئیر شئیر کرتے ہوئے صاحبہ کا کہنا تھا کہ اپنے والد سے زندگی میں پہلی بار ملاقات کر رہی ہوں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ صاحبہ نے فینز کو بتایا کہ وہ اپنے والد امام ربانی سے 11 مارچ کو مل چکی ہیں، اس حوالے سے ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر موجود ہے۔

جبکہ ویڈیو میں اداکارہ اور ان کے والد کو جذباتی انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔

واضح رہے اداکارہ صاحبہ کے والد اور والدہ میں علیحدگی ان کی پیدائش سے قبل ہو گئی تھی، تاہم کئی ٹی وی انٹرویوز میں ان کا کہنا تھا کہ ان کی پرورش ان کے سوتیلے والد نے کی ہے۔

اس پر صارفین کی جانب سے بھی ردعمل دیا گیا ہے، ایک صارف نے لکھا کہ کسی شو میں آپ نے کہا تھا۔ جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ آپ دونوں کی آنکھیں بالکل ایک جیسی ہیں۔

دوسری جانب ایک صارف نے لکھا کہ آپ اپنے والد کی کاربن کاپی ہیں، اللہ انہیں لمبی اور صحت والی زندگی دے۔

جبکہ ایک صارف نے حیران ہو کر کہا کہ پہلی مرتبہ کیوں؟ ماشااللہ اللہ پاک سلامت رکھے۔

ایک صرف لکھتی ہیں آپ بہت ہمت والی ہیں، آپ نے اپنے ساتھ ری یونین کی تصویر شئیر کی، شکریہ آپ نے اس خوبصورت لمحے کو شیئر کا، اور ہمیں بھی اپنی فیملی کا حصہ سمجھا۔