Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: دوران افطار ڈکیتی کی واردات، سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی

ویڈیو میں ڈکیتوں کو دکانداروں سے لوٹ مار کرتے دیکھا گیا
اپ ڈیٹ 28 مارچ 2024 11:54am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کیے علاقے کورنگی میں کپڑا مارکیٹ میں افطار کے دوران ڈکیتی واردات، ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔

کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز بے لگام ہیں، کورنگی میں غریب نواز کپڑا مارکیٹ میں افطار کے وقت ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے جہاں ڈکیت دکانداروں سے لوٹ مار کر کے فرار ہو گئے۔

واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے۔

جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ افطار کے وقت جب دکاندار افطار کر رہے تھے تو عین اسی وقت ڈکیت منظر میں نظر آتے ہیں۔

دکاندار افطار کے بعد کھانا کھارہے تھے کے ڈکیت آگئے، دکان میں آئے دیگر افراد بھی ڈاکووں کا نشانہ بن گئے، ہیلمٹ پہنا ملزم باہر پہرا دیتا ہے دوسرا دکان کے اندر اطمنان سے لوٹ مار کرتا ہے۔

ڈاکو دکان سے دھول صاف کرنے والا بلور لے جانے لگتا ہے دکاندار کے کہنے پر واپس رکھ دیتا ہے، ڈاکو دکاندار سے انگوٹھی بھی اتروا لیتا ہے۔

ملزمان فرار ہوتے ہیں تو دکاندار ان پر حملہ کرنے کی کوشش کرتا ہے، ملزمان واردات کے بعد باآسانی فرار ہوگئے۔

واقعے کے خلاف پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

karachi

Robbery

Karachi Police