Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

موسم بدلتے ہی بالوں کی حفاظت کا طریقہ بھی بدل ڈالیں

اسکن کیئر روٹین کی طرح ہیئر کیئر روٹین بھی ضروری ہے
شائع 28 مارچ 2024 10:18am

بدلتے موسم کے ساتھ اپنے بالون کی صحت کا بھی خاصخیال رکھیں اوراپنی ظاہری شخصیت اور بالوں کی افزائش کو بہتر بنانے کے لیے خوراک ،سر پر تیل لگانا اور سورج کی روشنی سے بچنے کے ساتھ اپنے بالوں کی حفاظت کو ترجیح دیں ۔

جیسے ہی موسم بدلتا ہے ،ہمارا بالوں کی دیکھ بھال کا طریقہ بھی بدل جاتا ہے ۔

گرمیوں کے دوران ،ہماری توجہ سن اسکرین اور جلد کی ہائیڈریشن پر ہوتی ہے اور جیسے ہی سردی شروع ہوتی ہے ہم موئسچرائزرز پر زیادہ توجہ دیتے ہیں ۔

جس طرح موسم کی تبدیلی کے ساتھ ، ہماری جلد مختلف ری ایکٹ کرتی ہے ۔اسی طرح ہمارے سر کی کھال بھی ہر موسم کی تبدیلی کے ساتھ مختلف ری ایکٹ کرتی ہے۔

اسکن کیئر کے طریقے کی طرح، ہمارے بالوں کوبھی تبدیلی کی ضرورت ہوتی ہے ۔

ہم میں سے اکثر موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہیئر کیئر روٹین پر زیادہ توجہ نہیں دیتے ہیں ۔اور جو تبدیل کرنا چاہتے ہیں ، وہ اس کا درست طریقہ اختیار نہیں کرتے ہیں ۔

موسموں کی تبدیلی سر کی کھالوں کو خشک، پسینہ اورخشکی اور بالوں کے گرنے کا سبب بن سکتی ہے ۔

موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہمیں کس ہیئر کیئر ٹپس کی تبدیلی کی ضرورت ہوتی ہے ، یہ جانتے ہیں ۔

غذائیت سے بھر پور خوراک

غذائیت سے بھر پور خوراک ،بالوں کی افزائش میں مدد دیتی ہے ۔موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہماری غذا بھی بدل جاتی ہے ،جوکہ ہمارے بالوں کو بھی خراب کر سکتی ہے ۔

موسم کی تبدیلی کی مناسبت سے اپنی غذا کو تبدیل کریں ۔موسمی پھل اور سبزیاں لیں ،پروٹین کی لی جانے والی مقدار اور ہائیڈریٹ رہیں ۔

غذائیت سے بھر پور خوراک بالوں کی حفاظت میں ہی مدد نہیں دیتی ، بلکہ مجموعی صحت کو بھی برقرار رکھتی ہے ۔

ہرموسم میں تیل لگائیں

بالوں اورسر کی کھال پر ہر موسم میں تیل لگائیں ۔ یہ ایک ایسا عنصر ہے ،جیسے کسی بھی موسم میں نہیں روکنا چاہیے ۔ سر کی جڑوں سے سروں تک ہفتے میں کم ازکم دو مرتبہ تیل ضرور لگانا چاہیے ۔

تیل سے سر کامساج خون کی گردش کو بہتر بناتا ہے ، جو کہ بالوں کومناسب غذا مہیا کرتا ہے اور اور بالوں کو غذائیت سے پر اور صحت مند بناتا ہے ۔

اپنے بالوں اور سر کو صاف اور صحت مند رکھیں ۔

موسم کی تبدیلی بالوں کو خشک، چکنا یا پھر دونوں کر سکتا ہے ۔گرم اور نمی والے موسم میں عموما ہمارے بال پسینے کی زیادتی کی وجہ سے چپچپے اور چکنے ہو جاتے ہیں ۔

بال سورج کے ایکسپوز اور حرارت کی وجہ سے خشک ہوجاتے ہیں ۔

جب بھی موسم بدلے تو آپ کو چاہئے کہ اپنا بالوں کو صاف اور موئسچرائز رکھیں ۔ہفتے میں کم ازکم تین مرتبہ بالوں میں شیمپو اور کنڈیشنر کریں ۔یہ دونوں قدرتی اجزاء پر مشتمل ہوں ۔

وقتا فوقتا بالوں کو ٹرم کرتی رہیں ۔

بالوں کی ٹریمنگ بالوں کے دومنہ کے سروں کو ختم کر کےانہیں مضبوط بناتی ہے اور وہ دیکھنے میں گھنے اور صحتمند نظر آتے ہیں ۔اسکے لئے ہر تین سے چار ماہ بعد بالوں کو ٹرم کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے ۔ مگر اس کا انحصار بالوں کی افزائش اور اس کی کنڈیشن پر ہے ۔

بالوں کے لیے ہیٹ ٹریٹمنٹ کا استعمال روک دیں ۔

جس قدر ممکن ہو سکے ہیٹ دینے والی مصنوعات کا استعمال روک دیں ، خصوصا موسم کے بدلتےوقت ۔اس وقت بال بہت زیادہ حساس ہوتے ہیں ۔حرارت بالوں کو متاثر کر کے انہیں خشک ۔بے رونق اور ٹوٹنے کا سبب بن سکتا ہے ۔

اس کےعلاوہ بالوں کو نیم گرم پانی سے دھوئیں ۔

Women

lifestyle

Hair Care

beauty