Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

7 ماہ قبل لاپتہ ہونے والے نوجوان کی لاش ناردرن بائی پاس سے مل گئی

ناردرن بائی پاس کےقریب سے دولاشیں ملیں جن میں سے ایک کی شناخت نہیں ہو سکی ہے، پولیس
شائع 27 مارچ 2024 10:46pm

ناردرن بائی پاس کےقریب سے 2 لاشیں مل گئیں، پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کو پرگولی مارکرقتل کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ناردرن بائی پاس کےقریب سے ملنے والی لاشوں میں سے ایک کو سینےاور دوسرے کو سر میں گولی ماری گئی ہے، جبکہ پراآمد ہونے والی لاشوں میں سے ایک کی شناخت شاہ زمان کے نام سے ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول شاہ زمان لاپتا افراد میں شامل تھا، شاہ زمان 17 اگست کو لیاری چاکیواڑہ سےلاپتا ہوا تھا۔ شاہ زمان کےلاپتا ہونے پرمقدمہ چاکیواڑہ تھانےمیں درج کیا گیا تھا۔ جبکہ دوسری لاش کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔

kidnapping

Target Killing

Karachi Police

BRUTAL KILLING