Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایم کیو ایم پاکستان ملک کو مشکلات سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کرے گی، برٹش ہائی کمشنر

ایم کیوایم پاکستان کے وفد کی برٹش ہائی کمشنر جین میریٹ سے ملاقات
شائع 27 مارچ 2024 10:39pm

ایم کیوایم پاکستان کے وفد کی برٹش ہائی کمشنر جین میریٹ سے کراچی میں ملاقات ہوئی ہے، جس میں خطے میں پاکستان کی جغرافیائی اہمیت، پاکستان کو درپیش دہشتگردی اور معیشت کے موجودہ چیلنجز اوران کے حل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں ایم کیو ایم پاکستان کے وفد میں سینئرمرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی مصطفیٰ کمال، ڈاکٹر فاروق ستار، نسرین جلیل سمیت دیگرشامل تھے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت معاشی و سیاسی بحرانوں کا سامنا ہے جس سے نمٹنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا، پاکستان کو اس وقت برطانیہ جیسے اپنے دوست ممالک کے ساتھ کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔

مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کراچی کا 80 فیصد سے زائد سیاسی مینڈیٹ ہے اور شہر کے مسائل پر گہری نظر رکھتی ہے، ایم کیو ایم مضبوط مقامی حکومتوں کے قیام کیلئے تین نکاتی آئینی ترمیم بھی پاکستان کی سیاسی قیادت کے سامنے پیش کر چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت میں کراچی کی اہمیت اور اس شہر کے مسائل پر گہری نظر رکھتی ہے، فاروق ستار نے کہا کہ موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سیاسی جماعتوں کے مشترکہ تعاون اور دانشمندانہ فیصلوں پر زور دیا۔

برٹش ہائی کمشنر جین میریٹ نے پاکستان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، برٹش ہائی کمشنر نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان ملک کو مشکلات سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کرے گی، برطانیہ بھی مشکل کی اس گھڑی میں ہمیشہ کی طرح پاکستان کا ساتھ دے گا۔

MQM Pakistan

Jane Marriott