Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سولر پینل فلم جسے کہیں بھی لگا کر بجلی حاصل کی جاسکتی ہے

لچکدار مٹیریل سے بنا سولر پینل کتا فائدہ مند ہے؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
شائع 27 مارچ 2024 07:22pm

سائنس دانوں نے ایک نئے لچکدار مٹیریل سے سولر پینل بنا کر فوٹو وولٹیک (سولر پینلز) کی دنیا میں ایک نیا انقلاب برپا کردیا ہے۔

پیرووسکائٹ سولر سیلز دراصل ایک شفاف پلاسٹک کی پرت کی طرح ہیں اور اپنی لچکدار خاصیت کی وجہ سے کئی طرح استعمال کئے جاسکتے ہیں۔

اس کا نام ”پیرووسکائٹ“ یورال پہاڑوں میں پائے جانے والے اس کے اصل ساختی مادے کیلشیم ٹائٹینیم آکسائیڈ سے نکلا ہے اور روسی ماہر معدنیات لیو پیرووسکی کی یاد میں رکھا گیا ہے۔

یونیورسٹی آف کیمبرج، موناش یونیورسٹی، یونیورسٹی آف سڈنی اور یونیورسٹی آف نیو ساؤتھ ویلز کے سائنس دانوں پر مبنی بین الاقوامی ٹیم نے یہ کامیابی سولر سیلز کو بینڈی رولز پر ایک نئی تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے حاصل کی۔

پیرووسکائٹ سولر سیل پتلی فلمیں ہیں جو کافی سستے پیرووسکائٹ مواد سے بنی ہیں۔

روشنی کو جذب کرنے والی یہ پرت بالکل شفاف سلیکان کی پرت کی طرح ہے، جو بالکل اسی طرح کام کرتی ہے جیسے روایتی سولر سیلز۔

تاہم، ان کی خاصیت ایک خاص آپٹو الیکٹرانک طریقے سے بجلی کی پیداوار ہے جو سورج کی روشنی کو بجلی میں مؤثر انداز میں تبدیل کرنے کے لیے سازگار ہے۔

سب سے عام پیرووسکائٹ سولر سیل فی الحال لیڈ پر مشتمل پیرووسکائٹ مواد استعمال کرتے ہیں۔

پیرووسکائٹ سولر سیلز کا فائدہ یہ بھی ہے انہیں سلیکون سیلز کے ساتھ جوڑا جاسکتا ہے، جس سے بجلی کی پیداوار مزید تیز ہوجاتی ہے۔

ٹینڈم پیرووسکائٹ-سلیکون سولر سیل کے کئی اہم فوائد ہیں۔

ٹینڈم سیلز کا پھیلاؤ موجودہ سلیکان یا پیرووسکائٹ سیلز کی افادیت سے کہیں زیادہ ہو جائے گا جو تقریباً 30 فیصد ہیں۔ پیرووسکائٹ ٹاپ سیل اعلیٰ درجہ حرارت میں کارکردگی میں استحکام بھی پیدا کرتا ہے۔

اس کے علاوہ شفاف ہونے کی وجہ سے اسے مختلف سطحوں خصوصاً گاڑیوں پر بھی ایک فلم کی طرح لگایا جاسکتا ہے۔ .

پیرووسکائٹ کو سیاہی میں تبدیل کرکے وسیع پیمانے پر دستیاب صنعتی پرنٹرز پر پرنٹ کیا جاسکتا ہے۔ یہ ہلکا پھلکا اور لچکدار ہے، جو اسے اپنی ممکنہ ایپلی کیشنز میں پورٹیبل اور ورسٹائل بناتا ہے۔

Solar panels

Solar Panel Film

Perovskite Solar Cells