Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسد صدیقی اور زارا نور عباس کے گھر رحمت آگئی

زارا اور اسد نے سوشل میڈیا پر بیٹی کی پیدائش کی خبر سے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا۔
اپ ڈیٹ 27 مارچ 2024 07:20pm

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ زارا نور عباس کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ اداکارہ اور ان کے شوہر نے مداحوں کو یہ خوشخبری سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے زریعے دی۔

زارا نور عباس اور ان کے شوہر اسد صدیقی نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ آج ہم بطور اماں ابا یہ اعلان کرتے ہیں کہ اللہ نے ہمیں اپنی رحمت سے نوازا ہے، ہمارے گھر بیٹی پیدا ہوئی ہے۔ آپ سب ہماری بیٹی اور ہمیں اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیے گا۔

زارا اور اسد نے اپنی بیٹی کا نام بھی مداحوں کے ساتھ شئیر کیا اور بتایا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کا نام نورِ جہاں صدیقی رکھا ہے۔

زارا اور اسد صدیقی کی شادی 2017 میں ہوئی تھی، زارا نے ایک بیٹے کو جنم دیا تھا لیکن کچھ پیچیدگیوں کے سبب ان کا بیٹا انتقال کر گیا تھا۔

واضح رہے کہ نومبر 2023 میں زارا نور عباس نے اپنے حاملہ ہونے سے متعلق اعلان سوشل میڈیا پر کیا تھا۔

Lollywood

Pakistani Actors