دنیا میں کہاں ’رین ٹیکس‘ کے نفاذ کی تیاری ہو رہی ہے؟
کینیڈا کے ایک شہر میں شہریوں سے ’رین ٹیکس‘ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹورونٹو کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گھروں سے نکاسی آب کے نظام میں شامل ہونے والی پانی کی مقدار کی بنیاد پر ٹیکس لیا جائے گا۔ اسے ’رین ٹیکس‘ یعنی بارش کے ٹیکس کا نام دیا گیا ہے۔
شہر کے مکینوں نے اس مجوزہ ٹیکس پر شدید ردِعمل ظاہر کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ لوگ ہر چیز پر پہلے ہی ٹیکس ادا کر رہے ہیں۔ ایسے میں مزید ٹیکس ادا کرنے کی گنجائش نہیں۔
ٹورونٹو کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق ٹورونٹو کی انتظامیہ نے یکم اپریل سے تمام اقسام کی املاک پر اسٹارم واٹر چارجز وصول کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ واضح رہے کہ ٹورونٹو کے باشندے اپنے پانی کے بلوں میں پہلے اسٹارم واٹر مینیجمنٹ چارجز ادا کر رہے ہیں۔
مقامی حکومت کا کہنا ہے کہ شدید بارش کی صورت میں نکاسی آب کے نظام پر غیر معمولی دباؤ مرتب ہوتا ہے۔ اس دباؤ سے موثر طور پر نپٹنے کے لیے اسٹارم واٹر مینیجمنٹ لازم ہے جس کے لیے سسٹم کو اپ گریڈ کرنا پڑے گا اور اس کے لیے مزید فنڈز درکار ہیں۔ شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے مشوروں سے نوازیں تاکہ نئے ٹیکس کو معقول طریقے سے نافذ کیا جاسکے۔
Comments are closed on this story.