Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ

فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوا
شائع 27 مارچ 2024 05:28pm

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔ سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 29 ہزار 500 روپےہوگئی۔

10 گرام سونے کی قیمت میں 86 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 96 ہزار 760 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 7 ڈالر اضافے کے بعد 2200 ڈالرہوگئی۔

1.

سونے کے مقابلے میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2580 روپے اور ٓ 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے ساتھ 2211.93روپے پر مستحکم رہی۔

سونا

Gold prices

gold market

Gold rates Pakistan

Gold Rates 2024