Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

موبائل فون چارجر سے لگنے والی آگ سے چار بہن بھائی جھلس کر ہلاک

بچوں کے والدین انہیں بچانے کے لیے کمرے میں پہنچے تو وہ بھی جھلس کر زخمی ہوگئے
اپ ڈیٹ 27 مارچ 2024 06:42pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

بھارت کے شہر میرتح میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں موبائل فون میں لگنے والی آگ کے باعث چار بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق 10 سالہ ساریکا، آٹھ سالہ نہاریکا، چھ سالہ سنسکر اور پانچ سالہ انشو اپنے کمرے میں ایک بستر پر سو رہے تھے کہ موبائل فون کے چارجر میں شارٹ سرکٹ ہوا، جس کی وجہ سے کمرے میں آگ لگ گئی اور بچے اس آگ کی لپیٹ میں آگئے۔

بھارتی شرح پیدائش کم، آبادی گرنے کا امکان

ایس پی سٹی آیوش وکرم سنگھ نے بتایا، ’واقعہ میرٹھ کے پلو پورم علاقے میں جنتا کالونی میں پیش آیا۔ نہاریکا، سنسکر اور انشو ایک کمرے میں سو رہے تھے جب موبائل چارجر کی وجہ سے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ان کے بستر کے گدے میں آگ لگ گئی‘۔

بالٹی مور میں پل تباہ کرنے والے جہاز کا عملہ بھارتی نکلا

بچوں کے والدین انہیں بچانے کے لیے کمرے میں پہنچے تو وہ بھی اس عمل میں جھلس کر زخمی ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ بچوں کی والدہ دہلی کے صفدر جنگ ہسپتال میں زندگی کی جنگ لڑ رہی ہیں جبکہ والد میرٹھ کے ہسپتال میں ہیں۔

Children Died

Mobile Phone Fire

Meerut