Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیرپور میں 3 لاپتا بچوں کی لاشیں صندوق سے مل گئیں

کھیل کے دوران بند ہوگئے تھے، شفاف تحقیقات کرائیں گے، ایس ایس پی خیرپور
شائع 27 مارچ 2024 05:11pm

خیر پور میں گزشتہ روز لاپتا ہونے والے تین بچوں کی لاشیں گھر کے اندر ایک صندوق سے مل گئیں۔ معصوم بچوں کی لاشیں دیکھ کر ہر آنکھ پُرنم ہوگئی۔

خیرپور کے محلہ سمنگ وڈا میں دو بہن بھائی اور ان کا کزن کھیل کے دوران صندوق میں بند ہوگئے تھے۔ پانچ سالہ مہناز، چار سالہ مدد علی اور ان کا کزن عارف دم گھنٹے سے چل بسے۔

ایس ایس پی خیرپور کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی شفاف تحقیقات کرائی جائے گی۔ بچوں کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرایا جارہا ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر بہت کچھ واضح ہوگا۔ رپورٹ کی بنیاد پر تحقیقات کی جائے گی۔

Khairpur

MISSING KIDS FOUND DEAD

MEHNAZ MADAD ALI AARIF

LOCK IN BOX