Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

داڑھی پر پابندی کے خلاف کیلیفورنیا پر امریکی محکمہ انصاف کا مقدمہ

کسی سرکاری ملازم کو مذہب اور ملازمت میں سے ایک کو اختیار کرنے کو نہ کہا جائے، سرکاری وکیل
شائع 27 مارچ 2024 04:07pm

امریکی حکومت نے کہا ہے کہ کیلیفورنیا میں ریاستی حکومت کی طرف سے جیل کے گارڈز کے لیے داڑھی رکھنے پر پابندی امتیازی سلوک کی مثال ہے۔

امریکی حکومت نے اس سلسلے میں کیلیفورنیا کی حکومت کے خلاف عدالت سے رجوع بھی کیا ہے۔ مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ داڑھی رکھنے سے روکنا مسلمانوں، سِکھوں اور دیگر مذہبی برادریوں سے امتیازی سلوک کے مترادف ہے۔

محکمہ انصاف نے ایک بیان میں کیلیفورنیا کی حکومت سے کہا ہے کہ جیل گارڈز کے لیے کلین شیو کی پالیسی ترک کی جائے اور اس حوالے سے خصوصی طور پر حکم نامہ جاری کیا جائے۔

اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کرسٹین کلارک نے کہا کہ سِکھوں، مسلمانوں اور دیگر مذہبی برادریوں سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو ملازمت اور مذہب کے درمیان انتخاب کے چیلنج سے دوچار نہ کیا جائے۔ جمہوریت کا حُسن اس بات میں ہے کہ لوگوں کے لیے سہولت پیدا کی جائے۔

California

US Department of justice

CLEAN SHAVE POLICY

ASSISTANCT ATTORNEY GENERAL