Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حناخواجہ بیات نے اولاد نہ ہونے کا راز کھول دیا

حنا نے بچوں کی کمی کو اللہ کی مرضی قرار دیا
اپ ڈیٹ 27 مارچ 2024 05:04pm

حنا خواجہ بیات ایک ٹیلنٹڈ اور ذہین اداکارہ ہیں ۔وہ خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ ایک گریس فل خاتون ہیں اور ہر کوئی ان کے اسٹائل سے متاثر ہوجاتا ہے ۔

حنابیات کی زندگی ایک کھلی کتاب کی مانند ہے اور وہ اپنی زندگی کےتجربات دوسروں سے شیئر کرتی رتی ہیں ۔

حال ہی میں وہ اپنی زندگی کے ہمسفر کو کھو چکی ہیں ۔ ان کے شوہر راجر داود بیات کا کچھ عرسے پہلے انتقال ہو گیا ہے ۔

شوہر کو کھونا یقینا ایک بڑی ٹریجڈی ہے۔ حنا کے شوہر ان کی طاقت تھے ۔لیکن اپنی زندگی کے اہم حصے کو کھو نےکے باوجود وہ زندگی کابڑی بہادری سےمقابلہ کررہی ہیں اور کئی دکھیوں کا مسیحا بنی ہوئی ہیں ۔

ترکی اور سیریا کے زلزلہ زدگان کی امداد کے لئے ان کی کی گئی خدمات یقینا قابل قدر ہیں ۔

ہمارے معاشرے میں میں اگر کسی کے حالات درست ڈگر پر نہ ہوں تو سوالات کھڑے ہو جاتے ہیں ۔حنابیات کے ساتھ بھی ایسا ہی کچھ ہے ۔

حنا کےبچے نہیں ہیں اور جب ان سے ملیحہ رحمن کے شو میں بچوں کے متعلق سوال پوچھا گیا تو انہوں نےہمیشہ کی طرح کھلے انداز میں اس کو اعتراف کیا ۔

حنا کاکہنا تھا کہ وہ اور انکے شوہر کو بچوں کی شدید خواہش تھی۔ مگر شاید اللہ کی یہی مرضی تھی ۔وہ دونوں ایک دوسرے کے لئے کافی تھے اور ایک خوبصورت اور مکمل زندگی گزار رہے تھے ۔

حنا نے یہ بھی شیئر کیا کہ اگر ان کے بچے ہوتے تو وہ زیادہ سپورٹڈ ہوتی اور تنہائی محسوس نہ ہوتی ۔مگر دوسری جانب ، انکا خیال ہے کہ اس وقت اگر انکے بچے ہوتے ،تو وہ کالج کے دور سے گزر رہے ہوتے اور ان پرزیادہ پریشر ہوتا ۔ اس لئے وہ اللہ کی شکر گزار ہیں کہ اس نے انہیں کسی پریشر میں نہیں رکھا ہے ۔

انہوں نے مدیحہ امام اورعثمان خالد بٹ کا بھی زکر کیا کہ وہ انکے بہت نزدیک ہیں اور بلکل ان کے بچوں کی طرح ہیں ۔

lifestyle

showbiz

Pakistani celebrity