Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بجلی کی قیمت میں بڑے اضافے کا امکان

بجلی صارفین پر ایک ماہ کے لیے اربوں کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری
شائع 27 مارچ 2024 01:59pm

بجلی صارفین پر ایک ماہ کے لیے اربوں کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی گئی، بجلی کی فی یونٹ قیمت 5 روپے تک مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کرادی۔

سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی نے اضافہ فروری کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا ہے۔

سی پی پی اے درخواست میں کہا گیا ہے کہ فروری میں 6 ارب 87 کروڑ 60 لاکھ یونٹ بجلی فروخت ہوئی۔

درخواست میں بتایا گیا ہے کہ فروری میں پانی سے 24.77 فیصد بجلی پیدا کی گئی، مقامی کوئلے سے 13.94 فیصد، درآمدی کوئلے سے 1.89 فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ مقامی گیس سے 11.04 اور درآمدی ایل این جی سے 20.33 فیصد بجلی پیدا کی گئی.

درخواست میں کہاگیا ہے کہ فروری میں جوہری ایندھن سے 23.29 فیصد بجلی پیداکی گئی۔

درخواست منظور ہونے پر صارفین پر 40 ارب روپے سے زائد بوجھ پڑے گا اور اس اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

نیپرا 28 مارچ کو سی پی پی اے کی درخواست کی سماعت کرے گی۔

خیال رہے کہ ملک کی دو بڑی گیس فراہم کرنے والی کمپنیاں سوئی نادرن اور سوئی سدرن بھی 100 فیصد سے زائد قیمتوں میں اضافے کیلئے درخواستیں جمع کراچکی ہیں۔

nepra

اسلام آباد

electricity

electricity prices

CPPA

National Electric Power Regulatory Authority

central power purchasing agency