Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

احسن خان نے شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی پر اپنی رائے دے دی

ڈرامہ "سکون" میں دونوں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں
اپ ڈیٹ 27 مارچ 2024 01:21pm

احسن خان پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے ایک جانے پہچانےاداکار اور معروف میزبان ہیں ،انکے شو میں کئی اسٹارز شرکت کر چکے ہیں ۔اور وہ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ہر ایک کے دوست ہیں ۔

احسن خان اس وقت ٹاپ ریٹڈ ڈرامہ ”سکون“ میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں اور اس ڈرامے میں انہیں ثنا خان کے ساتھ کام کرتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے ۔

ثنا جاوید نے اس ڈرامے کے دوران ہی شعیب ملک سے شادی کی تھی ۔ اس وقت احسن خان اور ثنا جاویدایک ساتھ شوٹنگ کر رہے تھے ،اسلئے ان سے شعیب اور ثنا کی شادی کے بارے میں سوال کیا جاتا ہے۔

احسن خان نے حال ہی میں نادیہ خان کے شو میں بطور مہمان شرکت کی ۔اورجب ان سے ثنا جاوید کی شادی کے بارے میں پوچھا گیا تو احسن نے جواب دیا کہ ثنا ان کی ایک اچھی دوست ہے اور انہوں نے کئی ماہ ایک دوسرے کے ساتھ کام کیا ہے ۔

احسن خان نے ثنا کی شادی پر اپنی نیک خوایشات کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ اگر ثنا نے ان پر اعتماد کرتے ہوئے کچھ کہا بھی ہے تب بھی وہ آن ایئر کچھ کہہ کر ان کے اعتماد کو نہیں توڑیں گے ۔

احسن نے کہا کہ شادی کرنا معیوب بات نہیں ۔ اسلئے لوگوں کو بھی اب اسے قبول کرلینا چاہئے ۔اور منفی گفتگو سے گریز کرنا چاہیے ۔

یاد رہے کہ شعیب ملک نے حال ہی میں ثنا جاوید سے شادی کی خبر اور تصاویر کو شائع کر کے سب کو حیرت زدہ کریا تھا اور لوگوں نےاس شادی پر سخت غصے کا اظہار کیا تھا ۔

اس جوڑے کو مسلسل عوام کی جانب سے شدید تنقید کا سامناہے۔ کیونکہ انکی ہمدردیاں انکے ساتھ منسلک رہنے والے سابقہ افراد سے ہے ۔

lifestyle

showbiz

host

Pakistani celebrity