Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار کا نام پی این آئی ایل سے نکالنے کی ہدایت

جی ایچ کیو حملہ کیس میں 7 روز کی حفاظتی ضمانت بھی منظور ہوگئی
شائع 27 مارچ 2024 11:00am
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کا نام پی این آئی ایل سے نکالنے اور عمرہ کی ادائیگی کیلئے جانے کی اجازت دے دی۔ جب کہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں سات روز کی حفاظتی ضمانت بھی منظور ہوگئی۔

لاہور ہائیکورٹ میں عثمان ڈار کا نام پی این آئی ایل سے نکالنےکےلیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

جسٹس شمس محمود مرزا نے درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنماء کی درخواست منظور کی جس کے بعد عثمان ڈار کو عمرے کی ادائیگی کیلئے جانےکی اجازت مل گئی۔

اس کے علاوہ لاہور ہائیکورٹ نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں عثمان ڈار کو سات روز کی حفاظتی ضمانت بھی فراہم کر دی۔

جسٹس شہرام سرورچوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں عثمان ڈار کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

Usman Dar

Pakistan Politics

MAY 9 RIOTS