Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویزالٰہی کو اسپتال سے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا، جیل ذرائع

پرویزالہی اسلام آباد کے پمزاسپتال میں زیرعلاج تھے
اپ ڈیٹ 29 مارچ 2024 07:25pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

اڈیالہ جیل کے قیدی سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو پمز اسپتال سے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔ پرویزالہی کوطبعیت ناساز ہونے پراسپتال منتقل کیاگیاتھا۔

اڈیالہ جیل کے قیدی سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو پمز اسپتال میں ایڈمٹ کیا گیا تھا

اسپتال ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کی پسلیوں میں فریکچر ہے، سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو امراض قلب سمیت دیگر بیماریاں بھی لاحق ہیں۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہٰی کی آنکھ کے اوپر چوٹ کا نشان ہے۔

یاد رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چند روز قبل اڈیالہ جیل میں گرنے سے زخمی ہوگئے تھے، گرنے کی وجہ سے پرویز الہٰی کے سر، کمر اور آنکھ پر زخم آئے تھے۔

اس سے قبل راولپنڈی اڈیالہ جیل میں رہنما پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ کی طبیعت خراب ہوگئی جس کے بعد انہیں پمز اسپتال منتقل کیا گیا۔

جیل ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کو اسلام آباد پولیس پمز کے لیے لے کر روانہ ہوئی، چوہدری پرویزالہٰی کا پمزاسپتال میں میڈیکل چیک اپ کروایا جائے گا۔

Chaudhry Pervaiz Elahi

Pakistan Politics

MAY 9 RIOTS

Adyala Jail