Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہیں دی گئی، اسلام آباد ضلعی انتظامیہ

انتظامیہ جلسے کے حوالے سے شرائط عائد کرسکتی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ
اپ ڈیٹ 27 مارچ 2024 08:13pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے انتظامیہ کو پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت دینے کی ہدایت کردی ہے، جس کے بعد اطلاعات آئیں کہ پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت مل گئی ہے، تاہم، ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دینے کے حوالے سے خبروں میں صداقت نہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے اسلام آباد انتظامیہ کو ہدایت کی کہ آپ نے جو شرائط عائد کرنی ہیں وہ کر دیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے پی ٹی آئی وکیل کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ آپ صرف یہ خیال رکھیں کہ کوئی ہنگامہ آرائی نہ ہو۔

شیر افضل مروت ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ہم اب 6 اپریل کو اسلام آباد میں جلسہ کرنا چاہتے ہیں۔

جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ کسی کا رائٹ آف اسمبلی تو نہیں چھینا جا سکتا، جلسے سب نے کیے ہیں، آپ قواعد و ضوابط اور شرائط طے کر لیں۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دینے کی خبروں کو مسترد کردیا۔

ضلعی انتظامیہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دینے بارے خبروں میں کوئی صداقت نہیں، عدالتی احکامات میں پی ٹی آئی قیادت کے ساتھ بات چیت کی جائے گی، جس کے بعد باہمی بات چیت کی روشنی میں اجازت دینے یا نہ دینے بارے فیصلہ کیا جائے گا۔

pti

Pakistan Politics

IMRAN KHAN Adiyala Jail