ملک کے بیشتر حصوں میں بارش کی پیشگوئی، چند شہروں میں بادل برس گئے
ملک کے بیشتر حصوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، چند شہروں میں بادل برس گئے۔
لورالائی شہر اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔
لاہور کے مختلف علاقوں میں بھی رات گئے ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔
ملک بھر میں بادل ایک بار پھر برسنے کو تیار ہیں کیونکہ ملک بھر میں مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ آج داخل ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ جمعرات تک بالائی اور وسطی حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا۔
29 مارچ تک بلوچستان کے سولہ اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بادل برسیں گے، جب کہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے بلوچستان نے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری کردیا ہے۔
Comments are closed on this story.